صونہ میں کمپوٹربیسڈ ٹیسٹنگ کا نفاذ جلد ممکن بنایا جائے گا: کامران بنگش 

  صونہ میں کمپوٹربیسڈ ٹیسٹنگ کا نفاذ جلد ممکن بنایا جائے گا: کامران بنگش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ  اعلی تعلیم کو سکلڈ، ای کامرس اور روزگار کے مواقعوں کی تخلیق سے منسلک کررہے ہیں، صوبہ میں ایٹا کے ذریعے بھرتیوں کیلئے ٹائم لائن متعین کرکے محکموں کیلئے بروقت بھرتیاں یقینی بنا رہے ہیں، صوبہ میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کا نفاذ میرٹ کی بالادستی کی جانب ایک اور قدم ہوگا۔ معاون خصوصی نے جمعرات کو ایٹا کے دورے کے موقع پر ادارے کو تمام ٹیسٹ جلد سے جلد کنڈکٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں کیلئے ٹائم لائن متعین کیا جائے تاکہ تمام ڈیپارٹمنٹس کیلئے بھرتیاں بروقت یقینی ہوسکے، کاغذات نامزدگی سے لیکر ٹیسٹ کے انعقاد اور  نتائج تک کے عمل کو مختصر اور سہل بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو حتمی شکل دیکر جلد سے جلد نافذ کرکے میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے. ایٹا دفتر آمد پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر شرافت ربانی و دیگر عملے نے معاون خصوصی کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایٹا کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے بورڈ آف گورنر سے بھرتیوں کی منظوری لی جارہی ہے، 2019 کی تمام بھرتیاں بلا تعطل کی جاچکی ہیں،  دو ہزار بیس کی بھرتیوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کیلئے سافٹ وئیر تیار ہے،پولیس کانسٹیبل بھرتی کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں بائیس سو پولیس اہلکاروں اور  پینتیس سو اساتذہ کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ امسال صوبے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد اہلکاروں کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔بعد ازاں معاون خصوصی کامران بنگش نے یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی حیات آباد کا  بھی دورہ کیا۔ یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی حیات آباد آمد پر ڈاکٹر نجیب اللہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سولر ٹیسٹنگ اینڈ سرٹیفیکیشن لیب نے معاون خصوصی کوادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد کامران بنگش نے یو ایس پاکستان سنٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیزان انرجی سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹر میں واقع سولر ٹیسٹنگ اینڈ سرٹیفیکیشن  اور تھرڈ جنریشن سولر سیلز لیبارٹریوں کا معائنہ بھی کیا۔ معاون خصوصی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرڈ جنریشن سولر سیلز جدید سولر ٹیکنالوجی  ہے جسے پہلی دفعہ پاکستان میں اس سنٹر کے ذریعے کمرشلائز کرنے کی کوشش کی جارہی  ہے۔ لیب میں کام کرنے والے طلبہ نے لیب میں بنایا گیا پروٹو ٹائپ دکھاکر تھرڈ جنریشن سولر سیل پر معاون خصوصی کو ڈیمو بھی دیا۔ معاون خصوصی نے توانائی کے شعبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کے قیام اور اس کی خدمات کے ثمرات کو عوامی سطح پر اُجاگر کرنے اور سٹیک ہولڈرز کے دسترس میں لانے کی بھی ہدایت کی۔  

مزید :

صفحہ اول -