”اوبر کونیکٹ“ کے نام سے ڈلیوری کانیا نظام متعارف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اوبر پاکستان نے ٹیکنالوجی پر مبنی اوبر کونیکٹ(Uber Connect)نامی ایپ متعارف کرادی ہے جس سے صارفین کومارکیٹ سے سامان منگوانے یادوست احباب کو بجھوانے میں مدد ملے گی۔یہ اضافی سہولت ان صارفین اور ڈرائیورز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی مزید مدد کرے گی جو ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں، باالخصوص کورونا وباء کی دوسری لہر میں یہ زیادہ کارآمد ثابت ہوگی۔اوبر کونیکٹ رواں سال کے شروع میں ملک کے اندر متعارف کرائی گئی اوبر ڈلیوری کی جدید قسم ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر کے صارفین کی طلب کے پیش نظر ترتیب دی گئی تھی۔تقابلی طورپر اوبر کونیکٹ اشیاء کی نقل وحمل کی نئی قسم ہے جو دو طرح کی خدمات فراہم کرتی ہے،ایک یہ کہ صارف اپنے دوست احباب کو سامان بجھوا سکے گاجبکہ دوسری قسم میں صارف مارکیٹ سے سامان منگواسکے گا جس کے تحت اوبر کا ڈرائیور قریبی سٹور،فارمیسی یا دکان سے صارف کی طلب کے مطابق سامان اٹھا کر مطلوبہ جگہ پر پہنچائے گا۔ایپ کے ذریعے دی جانے والی اس سہولیات سے اوبر کونیکٹ کا مقصد اپنے صارفین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے روزمرہ امورکی انجام دہی میں مدد دیناہے۔