شو آف ہینڈ سے انتخاب کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت، رضا ربانی

شو آف ہینڈ سے انتخاب کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت، رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے زریعے کروانے کی حکومتی تجویز پر سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ شو آف ہینڈ سے انتخاب کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شو آف ہینڈ کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجنے کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئین میں خفیہ ووٹنگ کا مقصد صوبائی اسمبلی سے وفاقی ہاؤس میں ہر نکتہ نظر کو جگہ دینا تھا، یہی شراکتی فیڈرل ازم کی بنیادی روح ہے۔انہوں نے کہاکہ شو آف ہینڈز کے ذریعے قوم پرست اور مذہبی جماعتیں حصہ نہیں ڈال سکیں گی، اس طرح کے اقدام سے وفاق میں مزید دوریاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ کی ہول کمیٹی کی خفیہ ”قابل شناخت“ ووٹ بارے تجاویز واضح ہیں۔
رضا ربانی

مزید :

صفحہ آخر -