برطانوی وزیراعظم کا کرسمس پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا کرسمس پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان
برطانوی وزیراعظم کا کرسمس پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان

  

لندن  (مجتبی علی شاہ ) وزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر 23 سے 27 دسمبر تک پابندیوں میں نرمی کی جائے گی ۔

  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو کرسمس کی خوشیاں مناتے وقت اس بار بہت احتیاط کرنا ہوگی ۔ یہ بہت مختلف کرسمس ہے ۔عوام کوشش کریں اور وائرس سے زیادہ متاثر والے علاقوں سے دیگر علاقوں میں نہ جایا جائے اور گھر سے باہر رات گزارنے سے گریز کیا جائے۔ جتنا کم لوگوں سے ملیں گے وائرس کم پھیلے گا ۔ اس سال چھوٹی  کرسمس‘‘ پر گزارہ کر لیں ، ایسٹر تک حالات بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس پر معمر اور بیمار افراد سے بھی ملاقات سے گریز کیا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -