پہلا ٹی ٹوینٹی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 

پہلا ٹی ٹوینٹی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 
پہلا ٹی ٹوینٹی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 

  

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے ان کی جگہ شاداب خان قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ 

شاداب خان کا کہناتھا کہ ہم نے اچھی تیاریاں کی ہیں اور یہ پرفارمنس دکھانے کا وقت ہے ، پچ بہت اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کریں گے ، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے پرفارمنس دکھانے کا اچھا موقع ہے ۔نیوزی کے کپتان مچل کا کہناتھا کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔

قومی ٹیم کی کپتانی شاداب کر رہے ہیں ، خوشدل شاہ، عماد وسیم ، فہیم اشرف،وہاب ریاض ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، رضوان ،عبداللہ شفیق ، حیدرعلی اور محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -