مشکلات کا شکار قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اتنا ہدف دیدیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

مشکلات کا شکار قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اتنا ہدف دیدیا کہ پاکستانیوں کو یقین ...
مشکلات کا شکار قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اتنا ہدف دیدیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے
سورس: Twitter

  

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں فہیم اشرف کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ فہیم اشرف نے آخری اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دھوکہ دے گئی اور صرف 79 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا مگر عبداللہ شفیق صرف 8 کے مجموعے پر بغیر کوئی سکور بنائے ” ڈفی “ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے، محمدرضوان بھی محض 17 رنز بنا کر ڈفی کی گیند پر ہی کیچ ہو گئے۔ 

نوجوان بلے باز حیدر علی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے مگر وہ بھی کیوی باﺅلرز کی ’طوفانی‘ گیند بازی کا مقابلہ نہ کر سکے اور بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے، سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ بھی بغیر کوئی سکور بنائے ٹیم کی کشتی کو ڈوبتا چھوڑ گئے جبکہ خوشدل شاہ بھی صرف 16 رنز ہی بناپائے اور کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ فہیم اشرف نے میچ کے آخری اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر حریف ٹیم کو قابل دفاع ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں عماد وسیم 19، وہاب ریاض 9، شاہین شاہ آفریدی 10 اور حارث رﺅف 1 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سکاٹ کوگالارین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایش سودھی اور بلیئر ٹیکنر ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ 

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے مستقل کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی جگہ شاداب خان کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 

قومی ٹیم کی کپتانی شاداب کر رہے ہیں ، خوشدل شاہ، عماد وسیم ، فہیم اشرف،وہاب ریاض ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، رضوان ،عبداللہ شفیق ، حیدرعلی اور محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیوون کونوے، گلین فلپس، جیمی نیشام، مارک

مزید :

کھیل -