ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن کروانے کیلئے دائر درخواستوں پر فیصلہ کر لیا 

ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن کروانے کیلئے دائر درخواستوں پر فیصلہ ...
ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن کروانے کیلئے دائر درخواستوں پر فیصلہ کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کیلئے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی الیکشن روکنے کی استدعا پر سماعت ہوئی جس دوران ن لیگ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کو نا اہل کر کے امتیازی سلوک کیا ، وکیل پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ایک سال سے یوسی انتخاب روکا ہوا ہے اس لیے میئر کا انتخاب کیسے ہو سکتا ہے ؟

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نقائص ہیں،اسلام آبادمیں سب سے زیادہ طاقتورلوگ ہیں لیکن شہرنظراندازہے،اسلام آباد کیلئے نیا ماڈل لانا پڑے گا،الگ اسمبلی بنانا پڑے گی،چیف کمشنراسلام آباد چلاتے ہیں،ساتھ3 عہدے بھی دے دیئے،شہرکی تباہی میں سی ڈی اے نے بھی اپنا کردار ادا کیا،کئی سال بعد اسلام آبادمیں کچھ صفائی شروع ہوئی،اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کا بھی برا حال ہے۔

مزید :

قومی -