دوسرے کسان ڈے پر عظیم کسانوں کو سرسبز کا سلام 

دوسرے کسان ڈے پر عظیم کسانوں کو سرسبز کا سلام 
دوسرے کسان ڈے پر عظیم کسانوں کو سرسبز کا سلام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) کسانوں کے لئے ایک مخصوص دن منانے کا مطلب یہ ہے کہ ملکی معیشت میں ان کے اہم کردار اور خدمات کا اعتراف کرکے اس دن انکی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس سلسلے میں ڈیلی پاکستان نے دوسرے سالانہ کسان ڈے کے موقع پر ملکی معیشت میں چھوٹے کسانوں کی اہمیت اور انکے معاشی حالات میں بہتری لانے سے متعلق عوامی آراء، تجاویز اور خیالات جاننے کے لئے سروے کا انعقاد کیا۔ سروے میں شریک تمام جواب دہندگان نے کسانوں کا ایک دن مخصوص کرنے پر 'سلام کسان، سرسبز پاکستان' اقدام کو سراہا ، اور کسان برداری کے لئے بہتر دوستانہ پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ 
اپنے دوسرے سال میں کسان ڈے پالیسی سازوں کی توجہ کسانوں کو بااختیار بنانے پر کامیابی سے مرکوز کی گئی۔ یہ کسان ملکی اثاثہ ہیں اور ملکی معیشت آگے بڑھانے کی ایک اہم قوت ہیں۔ یہ نہ صرف ملکی فوڈ چین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ معاشی اور مالیاتی منظرنامہ میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔ ملک میں تقریبا 90 فیصد چھوٹے کسان 12 ایکڑ سے کم اراضی رکھتے ہیں ، اس لئے انکی فصل کی مجموعی پیداوار کم ہوتی ہے اور اسی وجہ سے انکی فصل کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے۔ 
ان کے مسائل ابتر ہوجاتے ہیں ، اگر انہیں فصل کے لئے درکار سامان کی بروقت فراہمی ممکن نہ ہوپائے جس کی وجہ سے انہیں آڑھتیوں کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے جو انہیں بھاری شرح سود پر قرضہ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کسانوں کا منافع مزید کم ہوجاتا ہے اور وہ غربت کے دائرے سے باہر نکل نہیں پاتے۔ کسانوں کی مشکلات اس وقت مزید بڑھ جاتی ہیں جب انہیں اندازہ ہی نہیں ہوپاتا کہ وہ خود اپنی مصنوعات کس طرح فروخت کریں جبکہ مڈل مین مافیا اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مارکیٹ نرخ سے بھی کم قیمت پر خرید کر ان کا استحصال کرتا ہے۔ 
سرسبز فرٹیلائز ایک طویل عرصے سے پاکستان کے توجہ سے محروم کسانوں کی اہمیت کے لئے فعال انداز سے کام کررہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف بڑھتی ہوئی ملکی آبادی اور خوراک کی مسلسل طلب کے پیش نظر قومی سطح پر فوڈ سیکورٹی کے چیلنجز سے نمٹا جائے بلکہ چھوٹے کسانوں کی معاشی حالت میں بھی بہتری لائی جاسکے۔ اس سلسلے میں سرسبز فرٹیلائزر نے سال 2019 میں چھوٹے کسانوں کی شبانہ روز کاوشوں کے اعتراف میں 'سلام کسان' اقدام کا آغاز کیا اور اپنے قائدانہ کردار کی ادائیگی کے ساتھ 18 دسمبر کو کسان ڈے منانے کے لئے کسانوں کے مسائل اور خدمات اجاگر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ انکے معاشی حالات میں بہتری لائی جاسکے۔ 
سرسبز فرٹیلائزر موجودہ مشکلات کو ترقی کے مواقع میں تبدیل کرنے کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے جبکہ کاروباری شعبے اور پالیسی سازوں کی توجہ انکی جانب مبذول کروا رہی ہے۔ اس دن کمپنی اپنا عزم یاد دلاتی ہے کہ چھوٹے کسانوں کے اس خصوصی دن کو قوم کے لئے مزید اہم بنائے گی اور کسانوں کی روزمرہ زندگیوں میں میں بہتری لانے کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی ۔ 
سلام کسان، سرسبز پاکستان!