قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے میچ میں شکست کی وجہ بتا دی
قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے میچ میں شکست کی وجہ بتا دی
سورس: Twitter

  

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پاور پلے میں جلد وکٹیں گنوانا شکست کی وجہ بنی، اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔ 

تفصیلات کے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پاور پلے میں جلد وکٹیں گنوائیں اور ٹی 20 فارمیٹ میں جب ایسا ہوتا ہے تو پھر کم بیک کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وکٹ تیز رفتار تھی اور باﺅنس بھی مل رہا تھا جو فاسٹ باﺅلرز کیلئے اچھی بات ہے جبکہ کچھ حد تک ٹرن بھی ملا جو سپنرز کیلئے بھی اچھا ہے، اگلے میچ میں ہم یقینا بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -