برطانیہ کے کس حصے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ?

برطانیہ کے کس حصے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ?
برطانیہ کے کس حصے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ?

  

لوٹن  (اسرار احمد خان ) برطانیہ میں تازہ کورونا کی صورتحال کے جائزے کے بعد سکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے  ہاؤس آف کامنز میں اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرق میں کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے،  انگلینڈ کے مشرق اور جنوب مشرق کے وسیع و عریض علاقے جس میں بیڈفورڈشائر ، بکنگھم شائر ،برکشائر ، پیٹربورو،  ہارٹ فورڈ شائر میں  ٹیئر 3 اقدامات کا اطلاق کرنا ضروری ہے۔

حکومت کے تازہ جائزے کے مطابق گذشتہ سات دنوں کے دوران لوٹن میں 751 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی  ہے ، جس میں 123 (19.6٪) کا اضافہ ہوا ہے۔ کیسز کی شرح 100،000 رہائشیوں میں 314.5 ہے۔اس حوالے سے لوٹن بورو کونسل کے ڈائریکٹر برائے صحت عامہ لوسی ہبر نے کہا کہ لوٹن ہفتے  کی صبح سے ٹیئر 3  پابندیوں میں داخل ہو جائے گا، اس موقع پر انہوں نے سب شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ سختی سے پابندیوں پر عمل کریں اور مقامی جانچ کے  مراکز میں تیزی سے ٹیسٹ کروانے کی کوشش کریں۔

ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشن اینڈ کلچرل سینٹر لوٹن  پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے ٹیئر 3 پابندیوں کے اطلاق کے باعث کمیونٹی سے کہا ہے کہ سینٹر میں ہفتے اور اتوار 19 اور 20 دسمبر کو منعقد ہونے والی ناردرا  سرجری کو معطل کیا گیا ہے تاہم اس موقع پرلوٹن باروکونسل کی صحت عامہ کی پورٹفولیوہولڈر کونسلر خدیجہ ملک نے کہا کہ لوٹن نے کیسز کی شرحوں کو کم کرنے کے لئے پہلے بھی بہت اچھا کام کیا ہے اور ہم پھر پرعزم ہیں کہ وہ دوبارہ بھی کوششیں کریں گئے۔

مزید :

برطانیہ -