سلیم یوسف نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی بننے کا چیلنج قبول کر لیا

سلیم یوسف نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی بننے کا چیلنج قبول کر لیا
سلیم یوسف نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی بننے کا چیلنج قبول کر لیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سلیم یوسف نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی بننے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سلیم یوسف نے کہاکہ جب باقاعدہ ذمہ داری سونپے جانے کا اعلان ہوا تو اپنا لائحہ عمل ظاہر کروں گا البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

پاکستان کی طرف سے 32 ٹیسٹ اور 86 ون ڈے کھیلنے والے سلیم یوسف نے کہاکہ میں نے ذمہ داری قومی خدمت سمجھ کر قبول کی ہے، اعتماد کے اظہار پر بورڈ کا شکر گزار ہوں،کوشش ہوگی کہ اس اعتماد پرپورا اتروں۔

مزید :

کھیل -