ماریا شراپووا نے کس شخص سے منگی کر لی؟

ماریا شراپووا نے کس شخص سے منگی کر لی؟
ماریا شراپووا نے کس شخص سے منگی کر لی؟
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے برطانوی بزنس مین الیگزینڈر سے منگنی کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کے منگیتر برطانوی شہزادے ہیری اور شہزادہ ولیم کے قریبی دوست بھی ہیں۔ ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں کو منگنی کے حوالے سے بتایا جس کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کرنے کیساتھ ساتھ نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماریا شراپووا کی برطانوی بزنس مین الیگزینڈر کے ساتھ 2008 سے دوستی ہے تاہم وہ شادی کے بندھن میں کب بندھیں گے؟ اس بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ 

مزید :

کھیل -