افغانستان میں ختم قرآن کی تقریب میں دھماکہ، 15 افراد جاں بحق

افغانستان میں ختم قرآن کی تقریب میں دھماکہ، 15 افراد جاں بحق
افغانستان میں ختم قرآن کی تقریب میں دھماکہ، 15 افراد جاں بحق
سورس: File/Pixabay

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں ختم قرآن کی محفل میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق غزنی صوبے کے ضلع جیلان میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک عمارت کے اندر ختم قرآن کی تقریب جاری تھی۔ دھماکہ خیز مواد ایک رکشے میں نصب کیا گیا تھا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین کے مطابق دھماکے میں 15 عام شہری جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -