بچے کی پیدائش، آسڑیلین فاسٹ باؤلر نے ویرات کوہلی کو انوکھا مشورہ دیدیا

بچے کی پیدائش، آسڑیلین فاسٹ باؤلر نے ویرات کوہلی کو انوکھا مشورہ دیدیا
بچے کی پیدائش، آسڑیلین فاسٹ باؤلر نے ویرات کوہلی کو انوکھا مشورہ دیدیا

  

ایڈلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آسٹریلین فاسٹ بولر بریٹ لی نے انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کو آسٹریلیا میں بچے کو جنم دینے کی پیشکش کر دی۔

جیو نیوز کے مطابق ویرات کوہلی اس وقت آسٹریلیا میں بارڈرگواسکر ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں اور وہ 21 دسمبر کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل بھارت واپس چلے جائیں گے کیونکہ جنوری میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔فاسٹ باولر نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آسٹریلیا میں بچے کو جنم دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم (آسٹریلین) آپ کو قبول کر لیں گے۔اگر آپ کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی ہے تو شاندار اور اگر بیٹا پیدا ہوتا ہے تو بھی شاندار۔

مزید :

کھیل -