ہسپانوی وزیراعظم کو کورونا کا شکار فرانسیسی صدر کے ساتھ کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا 

ہسپانوی وزیراعظم کو کورونا کا شکار فرانسیسی صدر کے ساتھ کھانا کھانا مہنگا پڑ ...
ہسپانوی وزیراعظم کو کورونا کا شکار فرانسیسی صدر کے ساتھ کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا 
سورس: POOL / Alberto Di Lolli/AFP via Getty Images

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )فرانسیسی صدر ایمنوئل میکرون کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے حال ہی میں ان سے ملاقات کرنے والے یورپی ملک سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیزکو بھی قرنطینہ میں وقت گزارنا پڑے گا ،ہسپانوی وزیراعظم کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے مگر کورونا کے شکارصدر فرانس کی صحبت میں رہنے کی وجہ سے 24 دسمبر تک ہسپانوی وزیر اعظم کو بھی قرنطینہ کرنا ہو گا۔وزیر اعظم سپین پیدرو سانچیز کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو نیگٹیو آیا ہے کیونکہ تین دن پہلے ہسپانوی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر نے ایک تقریب کے بعد ایک ساتھ کھانا کھایا تھااور اس کی وجہ سے ہسپانوی وزیراعظم کو بھی قرنطینہ کرنا پڑ گیا،ہسپانوی وزیر اعظم کی تمام سرکاری مصرفیات دس دن کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -