سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے: مریم نواز

سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے: مریم نواز
سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے: مریم نواز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لیگی عہدیدار مدثر قیوم ناہر ہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے ظاہر ہوتا ہے حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کرکے آپ لیگی عہدیداران کو بےقصور گرفتار تو کرسکتے ہو لیکن ووٹ کو عزت بیانیےکا علم تھامےان نڈر اور بےباک سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے ہرگز نہیں روک سکتے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ لیگی عہدیدار مدثر قیوم ناہرہ کی گرفتاری واضح کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

خیال رہے کہ گوجرانوالہ کے سابق لیگی رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ کو اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر قبضےکے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ مدثر قیوم ناہرا، ان کے بھائی اظہر قیوم اور والد سلطان احمد کیخلاف ڈی سی گوجرانوالہ نے ریفرنس بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -