وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر میں صحت کارڈ کا اجرا کردیا

وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر میں صحت کارڈ کا اجرا کردیا
وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر میں صحت کارڈ کا اجرا کردیا

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اس وقت مشکل میں ہے، آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ سے12لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کررہے ہیں، ہیلتھ کارڈ سے کسی بھی اسپتال سےمفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 35سال پہلے شوکت خانم کینسراسپتال بنانے کا فیصلہ کیا، شوکت خانم اسپتال کے لیے10سال محنت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کینسرکےعلاج کےلیےکوئی اسپتال بھی نہیں تھا لیکن اب کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیاجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کوشش ہےتمام شہریوں کےپاس ہیلتھ انشورنس ہو جبکہ خیبرپختونخوا کے ہر شہری کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھی اورغریب کی مددکرتے ہیں تو خوشحالی آتی ہے، فیصلہ کیا ہے لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرےمیں انصاف اورانسانیت ہوتواس میں برکت آتی ہے، کوشش ہےملک کوبنانےکاجومقصد تھا اس میں واپس آئیں جبکہ لوگ کہتے ہیں پہلے پیسےآئیں گے پھرفلاحی ریاست بنےگی لیکن ہماری کوشش ہے ہم پاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -