ایم کیو ایم کے وفد کی وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے ملاقات

ایم کیو ایم کے وفد کی وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے ملاقات
ایم کیو ایم کے وفد کی وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری، دفاتر بند ہونے سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطا بق  کنوینئر  ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد  نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔وفد میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اوررکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی بھی شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر داخلہ سے ایم کیوایم پاکستان کے بند دفاتر سمیت علی رضا عابدی،شاہد کلیم اور دیگر کارکنان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔

ایم کیو ایم نے وفاقی وزیر داخلہ کے سامنے کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آر اور لاپتہ و گرفتار کارکنان کا معاملہ بھی اٹھایا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  آزادانہ سیاست ہمارا حق ہے ۔ امید ہے وفاقی وزیر داخلہ آئین و قانون کے تحت ہمارے مطالبات پر احکامات جلد جاری کریں گے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ  ہمارے جائز بند دفاتر کی فوری واپسی اور کھولنے کے لیے احکامات دئیے جائیں ۔

وزیر داخلہ نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی کہ  سیاسی کارکنوں کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا ۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  بند دفاتر کو واپسی کے حوالے سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -