حکومت کا کوئی وزیر اسرائیل گیا یا نہیں؟وزیراعظم نے اہم سوال کا جواب دیدیا

حکومت کا کوئی وزیر اسرائیل گیا یا نہیں؟وزیراعظم نے اہم سوال کا جواب دیدیا
حکومت کا کوئی وزیر اسرائیل گیا یا نہیں؟وزیراعظم نے اہم سوال کا جواب دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی وزیر کے اسرائیل جانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے،وزیر کیوں جائے گا؟ہماری پالیسی ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے،وزیر نے جاکر وہاں کیا کرنا ہے؟

سما نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک کمپین چل رہی ہے۔یورپی یونین نے افواہ سازی کے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا،اس میں ہمارے لوگ ملے ہوئے ہیں۔ اس کے اندر کے لوگ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے،ہماری اکانومی ٹیک آف کررہی ہے۔ بزنس مین کو اعتماد آگیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -