برطانوی حکومت کی جانب سے شہریوں کے ریلیف پیکیج میں ایک ماہ کا اضافہ

برطانوی حکومت کی جانب سے شہریوں کے ریلیف پیکیج میں ایک ماہ کا اضافہ
برطانوی حکومت کی جانب سے شہریوں کے ریلیف پیکیج میں ایک ماہ کا اضافہ

  

لندن (طیب عاطر مغل) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے پیشِ نظر فرلو اسکیم میں مارچ 2021 کے بجائے اپریل کے آخر تک ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم نے پورے برطانیہ میں 9.6 ملین ملازمتوں کا تحفظ کیا ہے، حکومت نے اپریل 2021 کے آخر تک اجرت کے لئے 80 فیصد ادائیگی جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ 

برطانوی سیکرٹری خزانہ رشی سناک نے کہا کہ اس توسیع سے برطانیہ بھر میں کاروبار اور ملازمین کو نئے سال میں فائد ہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھاکاروبار اور ورکرز کے لئے ہمارا تعاون کا پیکیج دنیا میں سب سے زیادہ فراخدلی اور موثر رہا ہے جو ہماری معیشت کو ملک بھر میں معاش کی بحالی اور حفاظت میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مزید :

برطانیہ -