کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں انتہائی معمولی کمی ریکارڈ، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر محض 2 پیسے مزید سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعے کے روز ڈالر 2 پیسے مزید سستا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 11 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 09 پیسے ہوگئی ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی 2 روز میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہوا تھا جبکہ تیسرے، چوتھے اور آخری روز اس کی قدر مجموعی طور پر 50 پیسے کمی ہوئی۔ اس ہفتے میں ڈالر مجموعی طور پر 5 پیسے سستا ہوا ہے۔

مزید :

بزنس -