بیوی نے ناجائز تعلق جاری رکھنے سے انکار کیا تو دوست نے اس کے شوہر کو سخت سزا دے دی

بیوی نے ناجائز تعلق جاری رکھنے سے انکار کیا تو دوست نے اس کے شوہر کو سخت سزا ...
بیوی نے ناجائز تعلق جاری رکھنے سے انکار کیا تو دوست نے اس کے شوہر کو سخت سزا دے دی

  

پانی پت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک شخص نے اپنے ہی دوست کو قتل کردیا، وجہ یہ بنی کہ مقتول کی بیوی نے اس کے ساتھ ناجائز تعلق جاری رکھنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پانی پت میں 23 سالہ نوجوان 10 دسمبر کی رات سے لاپتہ تھا۔ وہ پائپ کی فیکٹری میں کام کرتا تھا لیکن اس رات گھر نہیں آیا۔ اہلخانہ نے پولیس کو رپورٹ کی جس نے کڑی محنت کے بعد اس کی لاش قریبی تالاب سے برآمد کرلی۔

پولیس نے تحقیقات کرکے نوجوان کے قتل کے الزام میں اسی کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہی اپنے دوست کو شراب پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔

قتل کے مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے اپنے مقتول دوست کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ کچھ روز پہلے خاتون نے ناجائز تعلق جاری رکھنے سے انکار کردیا جس پر میں نے اسے اس کے شوہر کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -