لاہور پولیس کےمزید 21 افسران اور اہلکار کورونا کا شکا رہوگئے

لاہور پولیس کےمزید 21 افسران اور اہلکار کورونا کا شکا رہوگئے
لاہور پولیس کےمزید 21 افسران اور اہلکار کورونا کا شکا رہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کےمزید 21افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، متاثرہ افسران اور اہلکاروں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو نیوز کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ کے مطابق کورونا کی پہلی لہر کے دوران لاہور پولیس کے 04 جوان فرض کی راہ پر قربان ہوئے جبکہ کورونا وباء کی دوسری لہر میں 21 اہلکار متاثر ہوئے ہیں اوروباء سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔

شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے لاہور پولیس کے 500 افسران و اہلکار کورونا وباء سے متاثر ہوئے جن میں سے475 اہلکاروں نے کورونا کو شکست دیتے ہوئے دوبارہ فرائض سنبھال لئے ہیں، سی سی پی او کا کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی دوسری لہر میں بھی لاہور پولیس چاق و چوبند ہے اور کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

خیال رہے اس وقت ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494ہوگئی ہے, ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42ہزار478ہے، مختلف شہروں میں 295 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں سب سے زیادہ ملتان اسلام آباد لاہور اور پشاور میں مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -