پولیس کا سالگرہ پارٹی پر چھاپہ، اندر 50 لوگ اجتماعی طور پر انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑے گئے

پولیس کا سالگرہ پارٹی پر چھاپہ، اندر 50 لوگ اجتماعی طور پر انتہائی شرمناک کام ...
پولیس کا سالگرہ پارٹی پر چھاپہ، اندر 50 لوگ اجتماعی طور پر انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑے گئے
سورس: Pixabay

  

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک بیلجیئم نے ایک سالگرہ پارٹی پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا تو ان کے یہ دیکھ کر ہوش ہی اڑ گئے کہ اندر 50 سے زیادہ افراد اجتماعی طور پر جسمانی تعلق قائم کر رہے تھے۔

ڈیلی میل کے مطابق سینٹ مارد نامی ایک قصبے میں ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو شکایت کی کہ ان کے قریب ہی واقع ایک گھر سے تیز موسیقی کی آوازیں آرہی ہیں اور انہیں گھر کی کھڑکیوں سے کچھ برہنہ لوگ نظر آرہے ہیں۔ یہ شکایت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کی گئی تھی۔

پولیس نے ہسپتال انتظامیہ کی شکایت پر فوری کارروائی کی اور ان کے یہ دیکھ کر ہوش اڑ گئے کہ اندر 50 سے زیادہ افراد اجتماعی جسمانی تعلق قائم کر رہے تھے، یہ لوگ منشیات بھی استعمال کرتے پائے گئے۔

پولیس کے مطابق یہ گھر ایک 28 سالہ فرانسیسی نژاد لڑکی کا تھا اور اسی کی سالگرہ پارٹی چل رہی تھی جس میں شریک ہونے والے لوگوں کی اکثریت فرانس سے ہی تعلق رکھتی ہے۔ اس پارٹی میں جسم فروش مردوں اور خواتین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پولیس نے تمام افراد کو پکڑ کر انہیں کورونا ٹیسٹ کیلئے بھجوادیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -