مانع حمل گولیوں کا سائنسدانوں نے وہ فائدہ بتادیا جو کسی کو بھی معلوم نہیں تھا

مانع حمل گولیوں کا سائنسدانوں نے وہ فائدہ بتادیا جو کسی کو بھی معلوم نہیں تھا
مانع حمل گولیوں کا سائنسدانوں نے وہ فائدہ بتادیا جو کسی کو بھی معلوم نہیں تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین میں اوورین اور اینڈومیٹرئیل جیسی کینسر کی اقسام عام پائی جاتی ہیں اور ان کی وجہ سے ہر سال لاکھوں خواتین موت کے منہ میں بھی چلی جاتی ہیں تاہم اب سویڈن کے تحقیق کاروں نے اس حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اپسلا یونیورسٹی سویڈن سائنسدانوں نے 2لاکھ 56ہزار 661خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ جو خواتین دیگر مانع حمل طریقوں کی بجائے گولیاں کھاتی ہیں ان کو اوورین اور اینڈومیٹرئیل کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 50فیصد تک کم ہو جاتا ہے کیونکہ مانع حمل گولیاں حمل روکنے کے ساتھ ساتھ کینسر کی ان اقسام سے بھی خواتین کو محفوظ رکھتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تمام خواتین برطانیہ کے بائیو بینک کے پاس رجسٹرڈ تھیں، جن کا طبی ڈیٹا سائنسدانوں نے حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ جو خواتین گزشتہ 15سال سے مانع حمل گولیاں کھا رہی تھیں ان کو اوورین اور اینڈومیٹرئیل کینسر لاحق ہونے کا خطرہ دوسری خواتین کی نسبت 50فیصد کم تھا۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اوسا جانسن کا کہنا تھا کہ ”مانع حمل گولیاں کھانے والی خواتین میں ان گولیوں کا استعمال ترک کردینے کے بعد بھی کئی دہائیوں تک ان کے حفاظتی اثرات باقی پائے گئے اور ان خواتین میں بھی کینسر لاحق ہونے کا خطرہ کم پایا گیا۔ حتیٰ کہ جن خواتین کو ان گولیوں کا استعمال ترک کیے 30سے 35سال گزر چکے تھے ان میں بھی ان کے حفاظتی اثرات تاحال باقی تھے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -