نسوانی حسن میں اضافے کی کوشش نے 29 سالہ ماڈل کی جان لے لی

نسوانی حسن میں اضافے کی کوشش نے 29 سالہ ماڈل کی جان لے لی
نسوانی حسن میں اضافے کی کوشش نے 29 سالہ ماڈل کی جان لے لی
سورس: Instagram/@joselyncano3

  

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک لڑکی کی نسوانی حسن میں اضافے کی کوشش اس کے لیے موت کا پیغام ثابت ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 29سالہ لڑکی کا نام جوزلین کینو بتایا گیا ہے جو انسٹاگرام ماڈل تھی اور اسے میکسیکو کی کم کارڈیشن کہا جاتا تھا۔ اس نے جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا سے اپنے کولہوں کو مزید ابھارنے کے لیے سرجری کروائی تاہم پروسیجر میں پیچیدگی آگئی جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جوزلین کی موت کی تصدیق لیرا مرسر نامی ایک اور انسٹاگرام ماڈل نے کی ہے جو جوزلین کی دوست بھی تھی۔ تاحال جوزلین کی فیملی کی طرف سے اس کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر جوزلین کی آخری رسومات دکھائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جوزلین انسٹاگرام پر بہت مقبول تھی جہاں اسے 1کروڑ 20لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا تھا۔ اس نے سین ڈیاگو سٹیٹ یونیورسٹی سے مائیکروبائیولوجی کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ وہ فیشن ڈیزائنر، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی تھی۔ وہ نسوانی حسن میں اضافے کے لیے اب تک کئی بار سرجری کروا چکی تھی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -