بھینسوں نے شیر کی جان لے لی، قدموں تلے روند کر مار ڈالا

بھینسوں نے شیر کی جان لے لی، قدموں تلے روند کر مار ڈالا
بھینسوں نے شیر کی جان لے لی، قدموں تلے روند کر مار ڈالا
سورس: Screengrab

  

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) شیر بڑے بڑے جانوروں کو اپنا شکار بنانے میں ماہر ہوتا ہے لیکن گزشتہ دنوں ایک شیر اکیلا سینکڑوں بھینسوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اسے قدموں تلے روند کر مار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق شیر کی ہلاکت کا یہ افسوسناک واقعہ کروگر نیشنل پارک میں پیش آیا ہے جہاں سینکڑوں بھینسیں ایک ندی کنارے جمع ہوتی ہیں اور وہیں ایک شیر اپنے جھنڈ سے بچھڑ کر بھینسوں کے اس جھرمٹ کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھینسیں اس شیر کو قدموں تلے روند ڈالتی ہیں اور اس کی ہلاکت ہونے کے بعد اسے اپنے سینگوں پر اچھالنے لگتی ہیں۔ پارک میں موجود لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں بھینسوں کو اس شیر کو سینگوں پر اچھالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پارک کی انتظامیہ کی طرف سے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -