گھر کی الماریاں ٹھیک کروانے کے لیے خاتون نے انٹرنیٹ پر انوکھا ترین طریقہ ڈھونڈ لیا، جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

گھر کی الماریاں ٹھیک کروانے کے لیے خاتون نے انٹرنیٹ پر انوکھا ترین طریقہ ...
گھر کی الماریاں ٹھیک کروانے کے لیے خاتون نے انٹرنیٹ پر انوکھا ترین طریقہ ڈھونڈ لیا، جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے
سورس: tiktok/@Sarsibaby

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر کا فرنیچر ٹھیک کروانے کے لیے لوگ کاریگر سے رابطہ کرتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک لڑکی نے اس مقصد کے لیے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 20سالہ لڑکی کا نام سرینا ہے جس نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن Hingeپر اپنی پروفائل میں دیگر چند باتوں کے ساتھ یہ بھی لکھ رکھا ہے کہ اسے ایسا لڑکا چاہیے جو اس کی ٹوٹی ہوئی الماری اور دیگر فرنیچر ٹھیک کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق سرینا اپنی اس شرط کے ساتھ اپنی ڈریسر کے ٹوٹے ہوئے درازوں اور خستہ حال الماری وغیرہ کی تصاویر بھی پوسٹ کر رکھی ہیں۔ اس کی Hingeپروفائل کی تصاویر ایک ٹک ٹاک ویڈیو کی صورت میں شیئر کی گئی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے اب تک 33ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔کمنٹس میں ایک خاتون نے اس لڑکی کو متنبہ کرتے ہوئے استہزائیہ طور پر لکھا ہے کہ ”خبردار رہنا لڑکی! میں نے بھی ایک آدمی کو اپنا صوفہ ٹھیک کرنے کے لیے بلایا تھا اور پھر میں اس کے بارے میں سنجیدہ ہو گئی۔ آج وہ میرا شوہر ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -