قوم ہوشیار رہے،سلیکٹڈ حکومت قومی اثاثوں پر بہت بڑا ڈاکہ ڈالنے والی ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ  کا دعویٰ

 قوم ہوشیار رہے،سلیکٹڈ حکومت قومی اثاثوں پر بہت بڑا ڈاکہ ڈالنے والی ہے، ...
 قوم ہوشیار رہے،سلیکٹڈ حکومت قومی اثاثوں پر بہت بڑا ڈاکہ ڈالنے والی ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ  کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ قوم ہوشیار رہے،سلیکٹڈ حکومت قومی اثاثوں پر بہت بڑا ڈاکہ ڈالنے والی ہے، پی آئی اے اور سٹیل ملز پر نجکاری کی آڑ میں قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دونوں اداروں میں ملازمین کی برطرفی سے آغاز کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سٹیل ملز اور پی آئی اے کے کھربوں روپے کے اثاثے ہیں،سٹیل ملز اور پی آئی اے پر عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کی نظر ہے،پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے عظیم اثاثے نیلام نہیں ہونے دے گی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سٹیل ملز اور پی آئی کےمحنت کشوں سےکہاکہ وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور حکومت کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تیار رہیں جبکہ قوم بھی ہوشیار رہے ، سلیکٹڈ حکومت قومی اثاثوں پر بہت بڑا ڈاکہ ڈالنے والی ہے، پی آئی اے اور سٹیل ملز پر نجکاری کی آڑ میں قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دونوں اداروں میں ملازمین کی برطرفی سے آغاز کیا گیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔