سوشل میڈیا پر چھا جانے والی لڑکی نمرہ علی تو آپ کو یاد ہوگی، لیکن اب یہ کیا کررہی ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے انقلاب نے بہت سے ایسے لوگوں کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جو کبھی اتنی شہرت کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چھا جانے والی لڑکی نمرہ علی بھی انہی میں سے ایک ہیں جس کی ایک ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ اب نمرہ کو ٹی وی شوز میں مدعو کیا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق گزشتہ دنوں معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے نمرہ علی کو اپنے شو میں مدعو کر رکھا تھا جہاں معروف میک اپ آرٹسٹ کاشف اسلم نے اس کا میک اپ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس شو میں 17سالہ نمرہ علی کو مہندی کی تقریب کے لحاظ سے ایک دلہن کا روپ دیا گیا تھا۔ پیلے رنگ کے اس لباس میں دلہن بنی نمرہ علی کی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ان تصاویر پر کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اپنی وائرل ویڈیو میں تو نمرہ نے کہا تھا کہ وہ سیاست میں بھی آ سکتی ہے لیکن اس میں ماڈلنگ کا ٹیلنٹ بھی بہت ہے اور وہ ایک کامیاب ماڈل بن سکتی ہے۔