’جب عمران خان کی حکومت آئی، یہ کام آسان ہوگیا‘ کاون کو پاکستان سے لیجانے والی گلوکارہ نے ساری کہانی سنادی

’جب عمران خان کی حکومت آئی، یہ کام آسان ہوگیا‘ کاون کو پاکستان سے لیجانے ...
’جب عمران خان کی حکومت آئی، یہ کام آسان ہوگیا‘ کاون کو پاکستان سے لیجانے والی گلوکارہ نے ساری کہانی سنادی
سورس: facebook/@cher

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں موجود ہاتھی ’کاون‘ کو آزاد کروا کر واپس جنگل میں پہنچانے کے لیے جتن کرنے والی گلوکارہ شیر نے اپنی اس جدوجہد کی کہانی دنیا کو سنا دی ہے۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے شیر نے بتایا کہ انہیں ٹوئٹر کے ذریعے کاون کے بارے میں معلوم ہوا جس کے بعد انہوں نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا اور کاون کی رہائی کے متعلق ان سے بات چیت شروع ہوئی۔

جانوروں کے حقوق کی تنظیم ’فری دی وائلڈ‘ کی بانی شیر کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان میں مجھے دو ایڈمنسٹریشنز کے ساتھ بات کرنی پڑتی تھی لیکن جب سے عمران خان کی حکومت آئی، یہ کام آسان ہو گیا اور ہم کاون کو رہا کروانے اور واپس جنگل میں اس کے ساتھیوں کے پاس پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔ شیر کا کہنا تھا کہ ”اسلام آباد میں یہ ہاتھی صرف اپنے سر کو ادھر ادھر ہلاتا تھا تاہم جب اسے سینکچری پہنچایا گیا تو اس نے سر کو ہلانا بند کر دیا اور اس طرح رہنے لگا جیسے فطری ماحول میں ہاتھی رہتے ہیں۔ وہ سونڈھ سے اپنے اوپر مٹی پھینکنے لگا اور ادھرادھر دیکھنے لگا۔

مزید :

تفریح -