’تمہاری طلاق بنتی تھی‘ سائرہ یوسف کا ایک اور بولڈ فوٹو شوٹ، پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا

’تمہاری طلاق بنتی تھی‘ سائرہ یوسف کا ایک اور بولڈ فوٹو شوٹ، پاکستانیوں کو ...
’تمہاری طلاق بنتی تھی‘ سائرہ یوسف کا ایک اور بولڈ فوٹو شوٹ، پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا
سورس: Instagram/asimjofa

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک اور بولڈ فوٹو شوٹ کرالیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سائرہ یوسف اور اداکار شہریار منور نے فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کیلئے انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس کے باعث پاکستانی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی دونوں کے بولڈ فوٹو شوٹ نے خوب تہلکہ مچایا تھا۔

سائرہ یوسف اور شہریار منور کی تازہ تصاویر دیکھ کر ایک صارف نے تبصرہ کیا ’تمہاری طلاق بنتی تھی۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ (سائرہ) تو طلاق کے بعد ننگی ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی رواں برس مارچ کی ابتدا میں طلاق ہوگئی تھی۔

بعض صارفین نے یہ کپڑے ڈیزائن کرنے والے معروف ڈیزائنر عاصم جوفا کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھا ’فوٹو شوٹ کیلئے لباس تو مناسب پہن لیں، شرم آتی ہے یہ دیکھ کر کہ تم لوگ مسلمان ہو اور یہ گند ڈال رہے ہو۔‘

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اس سب کے بعد کورونا جیسا عذاب ہی آنا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے کہا کہ ’عاصم جوفا کا فون آیا تھا، حیا اب سائرہ میں نہیں رہی۔‘

ایک صارف نے اسے بیہودہ شوٹ قرار دے دیا۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ ان دونوں (سائرہ اور شہریار) کا چل کیا رہا ہے؟ خیال رہے کہ دونوں نے گزشتہ ماہ بھی ایک میگزین کیلئے انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ کرایا تھا۔

ایک صارف نے سائرہ کی کمر پر بنا ہوا ٹیٹو دیکھ کر کہا کہ اداکارہ ایلومیناتی کا حصہ ہیں اسی لیے ان کی کمر پر ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

مزید :

تفریح -