مرید کے میں خوفناک دھماکہ،بچوں اور خواتین سمیت 24 افراد زخمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے مضافاتی علاقہ مرید کے میں سلنڈر دھماکے میں14 بچوں اور 4 خواتین سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ گھر میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق مریدکے کے علاقہ منو آباد کے نزدیک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس سے 4 خواتین 6 مرد اور 14 بچے زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور سلنڈر دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی۔اطلاع ملنے پر پولیس،ایدھی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔زخمیوں میںزخمیوں میں 30 سالہ نثار ،45 سالہ الیاس ،35 سالہ شوکت ،30 سالہ کشور شوکت ،60 سالہ مشتاق ،35 سالہ رضیہ اصغر ،36 سالہ اختر حاکم ،29 سالہ سرفراز ،40 سالہ ثاقب ،22 سالہ آمنہ ،اور بچوں میں 3 سالہ ابیہہ،5 سالہ پاکیزہ ،5 سالہ سمیع الله،17 سالہ عاطف شہزاد ،6 سالہ مدثر ،10 سالہ شیزہ ،6 سالہ قریش ،5 سالہ علی شیر اور 12 سالہ ثقلین شامل ہیں۔