شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کر دی

شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں کمی ...
شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن نے موسم سرما کی چھٹیوں میں عوام کی سہولت کے لیے دیگر شہروں کی طرح شمالی علاقوں کے مسافروں کے لیے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق پی آئی اے نے شمالی علاقوں کے لیے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا ہے۔ اسلام آباد تا سکردو اور اسلام آباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ 6 ہزار 915 روپے مقرر کر دیا۔

ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکاؤنٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خصوصی کرایے سے امید کرتے ہیں کی شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی مہیا ہوگی، ملک بھر کے افراد بھی سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔