25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا معاملہ،تحقیقاتی ٹیم کی جیل میں شہبازشریف سے پوچھ گچھ

25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا معاملہ،تحقیقاتی ٹیم کی جیل میں شہبازشریف سے پوچھ ...
25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا معاملہ،تحقیقاتی ٹیم کی جیل میں شہبازشریف سے پوچھ گچھ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے دوسرے روز بھی کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے پوچھ گچھ کی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی کی ٹیم نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے دوسرے روز بھی کوٹ لکھپت جیل  میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے کیس کے متعلق پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا جہاں ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے سوالات کئے،ایف آئی اے کی ٹیم نے گذشتہ روز حمزہ شہباز سے منی لاندرنگ کے حوالے سے تفتیش کرلی تھیِ۔

خیال رہے کہ ایف آئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -