سلیکٹڈ وزیراعظم سے قوم این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہے : پلوشہ خان

سلیکٹڈ وزیراعظم سے قوم این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہے : پلوشہ خان
 سلیکٹڈ وزیراعظم سے قوم این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہے : پلوشہ خان

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما  پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان  سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، قوم ان سے این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہے،جس کو عمران خان این آر او کہہ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق پلوشہ خان نےکہا کہ عوام دشمن حکومت کےپاس ماضی کی حکومتوں پر الزام دھرنے کے سوا اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں، وزراء کی بوکھلاہٹ ثابت کر رہی ہے کٹھ پتلی نزع کے عالم میں ہے، قوم سلیکٹڈ کے استعفیٰ کی منتظر ہے، تابعدار خان نے قوم کی حکم عدولی کی تو  اس حکم عدولی کے جرم میں عمران خان کو جیل جانا پڑے گا۔ انہوں نےکہا کہ فروری میں اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگے گی اور عمران خان ملزموں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، عمران خان  سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، قوم ان سے این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہےاور نیازی ریزی گنیشن آفر چاہتی ہے جس کو عمران خان این آر او کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استعفعوں کےمعاملےپرپیپلزپارٹی کا موقف وہی ہوگا جوپی ڈی ایم کا ہوگا، ایسےاستعفےنہیں ہونگےکہ دےبھی دیں اورتنخواہیں بھی بٹورتے رہیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -