وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بجلی کی قیمت اتنی زیادہ کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ عوام کو پسینے آجائیں

وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بجلی کی قیمت اتنی زیادہ ...
وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بجلی کی قیمت اتنی زیادہ کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ عوام کو پسینے آجائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی خاطر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد بجلی 25 فیصد یعنی 3 روپے 43 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوجائے گی۔ اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ ہے جو بڑھ کر 16 روپے 69 پیسے ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ چھ ارب ڈالر کا قرض پروگرام 10 ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بنا پر تعطل کا شکار تھا۔ اسی لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اصولی فیصلہ تو ہوگیا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ باقی ہے کہ قیمت یکدم ہی بڑھا دی جائے یا دو سہہ ماہی کے اندر اضافہ کیا جائے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد معاشی ٹیم نے 1200 ارب کے گردشی قرضوں پر بھی مشاورت شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے زیر غور یہ تجویز بھی ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کو دیے گئے بہت سے ٹیکس استثنا کو ختم کردیا جائے جس کے نتیجے میں حکومت کو 200 ارب روپے کا اضافی ٹیکس حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آئی ایم ایف نے ٹیکسوں  میں اضافے اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

مزید :

قومی -بزنس -