وزیراعظم نے اپوزیشن کو سنگین نتائج سے خبر دار کردیا

وزیراعظم نے اپوزیشن کو سنگین نتائج سے خبر دار کردیا
وزیراعظم نے اپوزیشن کو سنگین نتائج سے خبر دار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانونی سازی پر بلیک میل کیا۔ان پر کیسز میں نے نہیں بنائے،نواز شریف پر کیسز پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری پر کیسز نواز شریف نے بنائے۔

سما نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو ایک ایسا آدمی ملا ہے جو آخر تک جائے گا انکو چھوڑے گا نہیں،پہلی دفعہ ہوا ہے کہ چوروں کو این آر او نہیں دیا گیا،جب ہم حکومت میں آئے تو ہمارے زرمبادلہ ذخائر صفر پر پہنچ گئے تھے۔میرے پاس بٹن نہیں کہ آن آف کرنے سے سب ٹھیک ہوجائے۔تبدیلی یہ ہے کہ جو بڑے بڑے نام تھے وہ جیلوں کے چکر لگارہے ہیں۔

مزید :

قومی -