’فوج میرے نیچے ہے‘ جنرل باجوہ نواز شریف کی باتیں کیوں برداشت کر رہے ہیں؟ وزیر اعظم نے دلچسپ بات بتادی 

’فوج میرے نیچے ہے‘ جنرل باجوہ نواز شریف کی باتیں کیوں برداشت کر رہے ہیں؟ ...
’فوج میرے نیچے ہے‘ جنرل باجوہ نواز شریف کی باتیں کیوں برداشت کر رہے ہیں؟ وزیر اعظم نے دلچسپ بات بتادی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج ان کے نیچے ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ان کے نیچے کا ادارہ ان کی حکومت گرادے، جنرل باجوہ سلجھے ہوئے آدمی ہیں اس لیے نواز شریف کی باتیں برداشت کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کیسی ڈیموکریٹک تحریک ہے جو جمہوری حکومت سے نہیں بلکہ فوج سے بات کرنا چاہتی ہے، یہ فوج کو کہہ رہے ہیں کہ ہماری حکومت گرادو، اگر آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف مجھے نہیں ہٹاتے تو فوج کو کہہ رہے ہیں کہ انہیں ہٹادو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی فوج میرے نیچے ہے کیونکہ میں منتخب وزیر اعظم ہوں، میرے نیچے کا ادارہ مجھے گرائے؟ کسی جمہوریت میں ایسا سنا ہے؟ فوج اور ادارے ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو میں اکیلا کیا کرلیتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف فوج کی نرسری میں پلا ہوا ہے، یہ فوج کو بلیک میل کر رہے ہیں کہ وہ جمہوری حکومت کو گرائیں، جنرل باجوہ سلجھے ہوئے آدمی ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اس لیے وہ ان کی باتیں برداشت کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -