روز گار کے لئے حکومت کونسے منصوبے لارہی ہے؟ وزیراعظم نے بتادیا

روز گار کے لئے حکومت کونسے منصوبے لارہی ہے؟ وزیراعظم نے بتادیا
روز گار کے لئے حکومت کونسے منصوبے لارہی ہے؟ وزیراعظم نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچاس سال کے بعد دو بڑی ڈیمز بن رہی ہیں،دونوں پر کام شروع ہوگیا ہے۔دو نئے شہر بنارہے ہیں،یہ شہر منصوبہ بندی کے ساتھ ماحولیات کو مدنظر رکھ کر بنیں گے۔ ان منصوبوں سے 60 سے زائد انڈسڑیاں چلیں گی جس سے لوگوں کو روز گار ملے گا۔

سما نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا،اب ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں،فیصل آباد میں ساری ٹیکسٹائیل انڈسڑی چل پڑی ہے،کنسڑکشن انڈسڑی چل پڑی ہے۔فیصل آباد میں فیکڑیوں کو مزدور نہیں مل رہے۔پرائیوٹ سیکٹر لوگوں کو نوکریاں دیتا ہے،گورنمنٹ کی نوکریاں محدود ہوتی ہیں۔دیگر ملکوں نے ہم سے زیادہ سرکاری ملازم نکالے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کوئی جادو کا ڈنڈا نہیں ہے کہ فوری سب ٹھیک ہوجائے۔پی آئی اے پر 400 اور اسٹیل مل پر 350 ارب کا قرضہ ہے۔ہم نے اپنی وفاقی حکومت کا خرچہ 70 فیصد کم کیا ہے۔ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں۔

مزید :

قومی -