ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،آئی جی پنجاب
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات فوری درج کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مقدمات کے اندراج میں بلا وجہ تاخیر کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ شہریوں کی املاک اور زمینوں پر قبضے کرنیوالے مافیاز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور انکے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سرکاری و نجی املاک پر قبضے کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ تمام اضلاع میں فیلڈ اور سپروائزری افسران اپنے دفاتر یا عوامی مقامات پر کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے انعقاد کریں،فیلڈ افسران بھی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دیں۔