شہریوں کی دادرسی، ڈی آئی جی آپریشنزآفس کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزآفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ گز شتہ روز کھلی کچہری میں 17پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے فرداََ فرداََ تمام درخواست گزاروں کو سنا۔ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستیں دھوکہ دہی ودیگر جرائم سے متعلق تھیں۔انہوں نے شہریوں وپولیس اہلکاروں کی درخواستوں پر احکامات صادر کئے۔ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ تھانوں کی سطح پر شنوائی نہ ہونے کی صورت میں شہری بلاجھجھک دفتر تشریف لائیں۔