رمضان شوگر ملز کیس، ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے
لاہور(نامہ نگار)منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر کے کم تنخواہوں والے ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404 ملین موصول ہونے کا انکشاف، شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملزکے 10کم تنخواہوں والے ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے،ایف آئی اے کی جانب سے میاں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدما ت میں عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کے دس ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے،چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹس میں تین برسوں کے دوران 771 ملین، کیشئر محمد اسلم کے اکاؤنٹ میں 1781ملین موصول ہوئے، کلرک اظہر عباس کے اکاؤنٹ میں 480ملین، کلرک حضر حیات کے اکاؤنٹ میں 1425،سٹور کیپر غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 434 ملین موصول ہوئے جبکہ اسسٹنٹ اکاؤٹنٹ محمد انوار کے اکاؤنٹ میں 883جبکہ اسسٹنٹ مینجر ظفر اقبال کے اکاؤنٹ میں 525ملین موصول ہوئے اسی طرح کاشف مجید آئی ٹی آفیسر کے اکاؤنٹ میں 362 جبکہ رمضان شوگر ملز کے پرانے ملازم مسرور انوار کے اکاؤنٹ مین231ملین موصول ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈی ای او تنویر کے اکاؤنٹ میں 512 ملین موصول ہوئے ایف آئی اے کے مطابق تمام ملازمین کو شہباز شریف خاندان کے بے نامی داروں کے طور پر استعمال کیا گیا۔