شہری کواغوا کرکے تاوان وصول کرنیوالے پولیس اہلکار نوکری سے فارغ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا میں شہری کواغوا کرکے تاوان وصول کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پراغوا کی واردات میں ملوث دونوں اہلکاروں کاشف اور ظفر کو محکمہ سے برخاست کردیا گیا ہے جبکہ دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔