مزدور وں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘ قیصر باچا
پشاور (سٹی رپورٹر) مزدور وں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان کے حقو ق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔ یہ باتیں مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کیپٹل میٹروپولیٹن میں تقر یب کے دوران کہیں‘کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ملازمین کے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس اورموٹرسائیکل ایڈوانس کی تقریب کاانعقاد کیاگیاتھاجس میں مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد‘ اکاؤنٹ آفیسر عزیز خان‘ اڈہ منیجر عمران خا ن‘صدر قادر شیر‘ شاہد مغل‘ عامر درانی اورملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس اور موٹرسائیکل ایڈوانس کیلئے شفاف طریقے سے ملازمین کے سامنے قرعہ اندازی کی گئی اور خوش نصیب ملازمین کومبارکباد دی گئیں۔اس موقع پر مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد جار ی رکھیں گے اور انکے حقوق کیلئے ہرپلیٹ فارم پر آوا زاٹھائیں گے اسی طرح ملازمین کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔