ٹانک،جنوبی وزیرستان پولیس فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، دو گرفتار
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: پولیس فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو گرفتار۔ ذرائع، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ کاچکے لنگرخیل گاوں میں دو فریقین کے مابین ٹرانسپورٹ تنازعہ پر ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے جس کی اطلاع لدھا پولیس کو موصول ہونے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے رسول خان محسود موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد مامکے اور قدیر خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف پولیس آسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار جوکہ پرانے فاٹا دور میں خاصہ دار کہلاتے تھے اب فاٹا میں ضم ہونے کے بعد پولیس فورس بن چکا ہے، مذکورہ اہلکار جوکہ قانون سے ناواقفیت اور ڈائریکٹ خاصہ دار سے ایس ایچ او تعینات ہونے کے باعث اختیارات کے ناجائز استعمال اور ماورائے قانون کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث قبائلی علاقوں میں پولیس نظام نافذ کرنے میں سب بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔