شبقدر میں مکان کی چھت منہدم، ماں بیٹی جاں بحق

  شبقدر میں مکان کی چھت منہدم، ماں بیٹی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         چارسدہ (بیورورپورٹ)شبقدر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جان بحق تین افرا د زخمی۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں تھانہ شبقد ر کے حدود مردانہ کورونہ میں گزشتہ روز محنت کش خادم حسین کے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خادم حسین کی اہلیہ اور چھ سالہ بیٹی ملبے تلے دب کر جان بحق ہو گئے جبکہ خاندان کے سربراہ خادم حسین اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔