یتیم اور بے سہارا طلبہ کی سرپرستی مشترکہ ذمہ داری ہے،ضیاء اللہ بنگش
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئر مین ڈیڈیک ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ یتیم اور نادار طلبہ کی سرپرستی ہم سب کا فریضہ ہے۔دو بار محکموں کا قلمدان سنبھالا یہ سب اساتذہ کی مرہون منت ہے۔ ہمیں اپنے اساتذہ کا انتہائی احترام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گورنمنٹ پرائمری سکول تحصیل گیٹ کوہاٹ میں تقریب تقسیم یونیفارم اور تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں اے ایس ڈی او حاجی محمد وحید، اے ڈی اوز طارق امان، ارشد شریف، طارق محمود سمیت ہیڈماسٹرز اور اساتذہ کرام، طلبہ کے والدین اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں پرائمری سکولز ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ اور یتیم و نادار طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈیک چیئر مین ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ میں دو بار ممبر صوبائی اسمبلی بنا دو بار محکموں کا قلمدان سنبھالا یہ سب اساتذہ کی مرہون منت ہے اور میں نے ہمیشہ اساتذہ کی خدمت کو اپنا شعار بنایااور ان کو عزت اور احترام دیا۔ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یتیم اور نادار طلبہ کی سرپرستی ہم سب کا فریضہ ہے اور ہم نے ملکر یہ فریضہ ادا کرنا ہے۔