ڈیرہ میں پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا
ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)نامعلوم ملز ما ن کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا نے دورا ن وی آئی پی کا لو نی میں جاں بحق، صدر پولیس نے مقتو ل کے بھا ئی کی رپورٹ پر نا معلوم ملزما ن کے خلاف قتل و دہشتگر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، شہید اہلکا ر کی نما ز جنا زہ میں ڈی پی او کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت سمیت دیگر افسرا ن و اہلکا را ن کی شرکت، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خا ک۔ تفصیلات کے مطا بق فضل الرحمان مروت ولد احمد خا ن سکنہ کٹہ خیل نامی گن مین جو شعبہ تفتیش میں تعینات انسپکٹر سیف الرحمان کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ انسپکٹر سیف الرحمان کے مکا ن واقع وی آئی پی کا لو نی سے گھر جا رہا تھا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سائیکل سوارو ں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گیا۔ صدر پولیس نے شہی پولیس اہلکار فضل الرحمن کے بھا ئی عمران مروت کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقد مہ در ج کیا ہے جس میں قتل و دہشتگر د و ں کی دفعات شامل ہیں۔ شہیداہلکار کی نما ز جنا زہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی اوکیپٹن (ر) نجم الحسن سمیت دیگر افسرا ن و اہلکاران نے شر کت کی بعدازا ں شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر خا ک کر دیا گیا ہے