شہر میں سرگرم 14 منشیات فروش گرفتار

  شہر میں سرگرم 14 منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم آئس، افیون اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران گزشتہ روز 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، تھانہ بڈھ بیر پولیس، تھانہ شاہ پور، تھانہ پہاڑی پورہ، تھانہ رحمان بابا اور تھانہ چمکنی پولیس کی جانب سے گرفتار افراد کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس، افیون اور دیگر منشیات فروشی اور مخصوص گاہک کو سپلائی کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام سے زائد آئس، تین کلو گرام افیون اور دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔